جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

محمد رضوان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا مؤقف بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کردیا۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا، ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ جو بھی امیر ہوگا اسے فالو کرنا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ تنقید کرنے والے کس طرح کی کپتانی چاہتے ہیں مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی کے نتائج سب کے سامنے ہیں، وہ بڑا کھلاڑی اور بڑے دل والا انسان ہے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی دوستی پر بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اگر ٹیم میں محبت اور دوستی نہ ہو تو پھر وہ ٹیم تو نہیں ہوگی۔

بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہیں فٹنس کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی بابر اعظم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، لوگ اسے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.