
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی شاندار پرفارمنس کا کریڈٹ مصباح الحق، وقاریونس اور شاہد اسلم کو دیا۔
آخری میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے والے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اُن کی پرفارمنس کا کریڈیٹ مصباح الحق، وقاریونس اور شاہد اسلم اور کپتان بابر اعظم کو بھی جاتا ہے جنہوں نے بطور اوپنر بیٹنگ کا موقع دیا۔
محمد رضوان نے کہا کہ وہ رنز کے بارے میں نہیں سوچتے، صرف کھیل پر فوکس ہوتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پوری ٹیم عمدہ کھیل رہی ہے، وہ مطمئن ہیں، محمدرضوان لاجواب فارم میں ہیں۔
Comments are closed.