بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ کس کے نام کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

محمد رضوان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’الحمداللّٰہ! ہر کام بس اللّٰہ کی اجازت سے ہوتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں سب کی حمایت اور محبت کے لیے شکر گزار ہوں۔‘

قومی کرکٹر نے کہا کہ ’ان شاء اللّٰہ! ابھی سفر شروع ہوا ہے۔‘

محمد رضوان نے مزید کہا کہ ’یہ ایوارڈ پاکستان اور اس کے خوبصورت لوگوں کے نام ہے۔‘

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کرکٹر آف دی ائیر کے لئے محمد رضوان، وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے

محمد رضوان نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں1326 رنز 73.66 کی اوسط سے بنائے۔

محمد رضوان نے ایک سنچری بنائی اور وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کئے، رضوان کی یادگار پرفارمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.