افغانستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کا بہترین کھلاڑی پاکستان کے محمد رضوان کو قرار دیا گیا جبکہ 3 میچوں کا سیریز کا بہترین کھلاڑی امام الحق قرار پائے ہیں۔
کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے شکست دی، محمد رضوان نے میچ میں 67 رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ وکٹ کے پیچھے 2 شکار بھی کیے۔
انہوں نے افغانستان کے خلاف اس شاندار پرفارمنس پر تیسرے میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
دوسری طرف تین میچوں کی سیریز کے دوران 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 165 رنز بنانے والے پاکستانی اوپنر امام الحق مین آف دی سیریز قرار پائے۔
انہوں نے افغانستان کے خلاف پہلے میچ میں 61، دوسرے میچ میں 61 اور تیسرے میچ 13 رنز کی باری کھیلی تھی۔
اختتامی تقریب کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ ایشیا کپ سے قبل ان پچز پر کھیلنا ہمارے لیے فائدہ مند ہے، جیت میں ہمارے فاسٹ بولرز کا زیادہ کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس سے خوش نہیں ہوں، ہمارے مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گرین شرٹس کے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی نمبر 1 ٹیم بننے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نمبر ون ٹیم بننے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، اس جیت میں ہماری مینجمنٹ کا بھی اہم کردار ہے، رضوان اور میں نے لمبی پارٹنر شپ لگانے کی پلاننگ کی تھی۔
Comments are closed.