پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19ویں مرتبہ 50 یا زائد رنز کی پارٹنرشپ بنالی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 99 رنز کی شراکت قائم کی، وکٹ کیپر بیٹر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی اوپننگ جوری 16 جولائی 2021ء سے اب تک 5 بار 150 یا اُس سے زائد زنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں۔
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 203 رنز کی پہلی وکٹ کی شراکت بھی دونوں کھلاڑیوں کے پاس ہے۔
بھارت کی اوپننگ جوڑی روہت شرما اور کے ایل راہول 15 مرتبہ پچاس یا اُس سے زائد رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں۔
Comments are closed.