احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف کرپشن اسکینڈل میں ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے نیب کو محمد خان بھٹی کو 13 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
نیب کی جانب سے محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
اس موقع پر محمد خان بھٹی نے عدالت کے روبرو کہا کہ میں بے گناہ ہوں، تمام حقائق تفتیشی افسران کو بتا دیے ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ مجھے توقع ہے کہ عدالت میرے ساتھ انصاف کرے گی۔
Comments are closed.