جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

محمد خان بھٹی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی کی عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی دور کے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے رقم اور چینی سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔

راولپنڈی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

مقدمے کے متن کے مطابق محمد خان بھٹی پر 30 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے الائنس شوگر ملز گھوٹکی سے چینی خرید کر اسٹاک کی۔

محمد خان بھٹی کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.