جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

محمد خان بھٹی کےخلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کےخلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کردی ہے، محمد خان بھٹی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اس لاقانونیت کا بھی فوری از خود نوٹس لیں۔

 محمد خان بھٹی کو ملنے والی تنخواہیں، مراعات، سیشن الاؤنس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ بینک نے سیکڑوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب کو جمع کروا دیا۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی  محمد خان بھٹی نے 2007 تا 2018  جبری رخصت پر ہونے کے باوجود تنخواہیں وصول کیں۔

محمد خان بھٹی نے کروڑوں روپے کی غیر قانونی مراعات وصول کیں، نیب نے کروڑوں روپے کی مخلتف ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف ایف آئی اے، اینٹی کرپشن میں بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.