ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

محمد خان بھٹی کو سڑک تعمیر کیس سے ڈسچارج کردیا گیا

پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو سڑک تعمیر کیس سے عدالت نے ڈسچارج کر دیا۔

سول کورٹ گوجرانوالہ کے سینئر جج مسرور عاشق نے محمد خان بھٹی کے کیس کا فیصلہ سُنایا۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو گزشتہ روز لاہور سے راہداری ریمانڈ پر گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھا۔

محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں سڑک تعمیر کیے بغیر کروڑوں روپے کی ادائیگی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.