what is hud hookup app funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Telford Pennsylvania best place for discreet hookups married hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر میمز کا طوفان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے چاہنے والوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے میمز کا سہارا بھی لیا۔

سوشل میڈیا پر میمز شیئر کرتے ہوئے محمد حفیظ کو منی ہیسٹ کے پروفیسر سے مماثل قرار دیا جارہا ہے، ایک میم پر تو قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی ردعمل دے دیا۔

محمد حفیظ کے ’فخر‘ کے ساتھ ریٹائرمنٹ کی خبر پر ایک صارف نے میم شیئر کی جس پر فخر زمان نے کہا کہ ’حفیظ بھائی مجھے تھوڑا وقت دیں ابھی۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا، وہ البتہ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قائد اعظم ٹرافی کی نمائندگی دلوانے میں اہم کردار محمد حفیظ کا ہے۔

41 سالہ عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.