قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل اُن کی اہلیہ جذباتی ہوگئیں تھیں۔
محمد حفیظ کی اہلیہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کی گزشتہ روز پریس کانفرنس سے قبل لی گئی تھی۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کے لیے جانے کے لیے تیار ہورہے تھے تو میں اُس وقت صبح بہت جذباتی تھی۔‘
نازیہ حفیظ نے لکھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے اور آپ کی نمبر 1 پُرستار پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔‘
آخر میں اُنہوں نے محمد حفیظ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئر سے خوش اور مطمئن ہوں۔
Comments are closed.