بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد حفیظ کا فارم میں آنا ضروری اور خوش آئند ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کا فارم میں آنا ضروری اور خوش آئند ہے، سیمی فائنل میں بھی اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کریں گے۔

نمیبیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے کا پلان تھا،ہماری بولنگ بھی بہت اچھی ہوئی، حسن علی سے نئی گیند کرائی، اُس نے اچھی بولنگ کی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ اوس کی وجہ سے بہتر نہ ہوسکی لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں، سیمی فائنل میں بھی اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.