قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان ون ڈے اور ٹی 20سے بھی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے وہ 2018ء میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
18 سال کے کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، جبکہ وہ تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچز میں 12 ہزار 789 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کی وکٹوں کی تعداد 253 ہے۔
حفیظ پاکستان کے لئے 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
Comments are closed.