جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

محمد حفیظ نے سیاسی صورتحال پر خصوصی اپیل کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خصوصی اپیل کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد حفیظ نے لکھا کہ ’عام پاکستانی ہونے کے ناطے میں امن اور زندگی گزارنے کے لیے ایک پُرسکون معاشرہ چاہتا ہوں‘۔

محمد حفیظ نے لکھا کہ ’میری تمام اسٹیک ہولڈرز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنے پیارے ملک کی ترقی کے لیے کوئی صحیح حل تلاش کریں‘۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور 3 دن سے ملک میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.