best hookup apps that aren't a scam instant sex hookup sites gay vegas hookup edf8329we coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے اسائمنٹ پر کام شروع کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور پی ایس ایل سیون کی چیمپئن لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نجی زندگی کی ذمہ داریاں سنبھال کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے دوسری اسائمنٹ کے حوالے سے بتایا۔

سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کو اسکول چھوڑنے کا  پہلا اسائمنٹ سنبھال لیا گیا ہے ، اور یہ کافی حد تک مجھے پسند بھی آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سے ہی اچانک سوشل میڈیا پر اُن کے چاہنے والوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے میمز کا سہارا بھی لیا۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ نے نازیہ حفیظ سے 2007 میں شادی  کی تھی، ان کے تین بچے ہیں۔

محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہا تھا، وہ البتہ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا جب تک فِٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.