بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد حسنین کی دبئی روانگی میں تبدیلی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی دبئی روانگی میں تبدیلی کردی گئی، وہ ایک میچ کھیلنے کے بعد اب کل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بعد اب محمد حسنین کو ایشیا کپ 2022 کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محمد حسنین کی شمولیت کے باضابطہ اعلان کے بعد انہیں آج دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا۔

تاہم ان کی متحدہ عرب امارات روانگی میں تبدیلی ہوگئی، جہاں دی ہنڈریڈ کی ٹیم اوول ونسیبلز نے حسنین سے آج میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔

محمد حسنین انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ کا میچ کھیلنے کے بعد کل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.