نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ وہ جلد کرکٹ میں واپس آئیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر محمد حسنین نے اپنی بولنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ میں انشاء اللّٰہ میں کرکٹ میں جلد واپس آؤں گا۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے ان کے بولنگ ایکشن پر کام کرتے ہو ئے اسے ری ماڈل کیا اور اب تک جو ٹیسٹ ا نفرادی طور پر مقامی لیب سے کرائے گئے ہیں ان کی حوصلہ افزاء رپورٹ آئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے ، جلد رپورٹ موصول ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی جائے گی۔
خیال رہے کہ محمد حسنین کا رواں برس بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد بائیو مکینک لیب میں کرائے گئے ٹیسٹ میں ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا اور بولنگ ایکشن درست ہونے تک ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
Comments are closed.