جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

محمد انور کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے سابق صوبائی وزیر محمد انور نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد انور نے کہا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک کو مستحکم کرنا وقت کا تقاضہ ہے، سب کو مل کر چلنا ہو گا، بجلی، پیٹرول اور اشیائے خور و نوش کی قیمتیں عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کرنل (ر) محمد انور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.