بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز میں محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کرلیا گیا ہے۔

عثمان شنواری پی سی بی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے اور بائیو سیکور ببل کا حصہ تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر کے آپس میں کزنز ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل ہونے کیلئے قرنطینہ کرنا نہیں پڑے گا۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کے محمد عامر اور محمد الیاس انجری کے باعث سپُر لیگ سیون سے دستبردار ہوگئے۔

کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل سیون میں 3 میچ کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

دوسری جانب نومبر 2021 میں عثمان شنواری نے بتایا تھا کہ وہ کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اس وقت مکمل فٹ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ میں کم بیک بھی کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں طویل دورانیے کا فارمیٹ چھوڑ رہا ہوں۔

عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انجریز سے بچنے اور کرکٹ کے کیرئیر کو طویل کرنے کیلئے ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز بھی کھیل رکھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.