نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام و طعام کے اخراجات خود ادا کیے۔
محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام کیا تھا۔
جیو نیوز نے وزیر اعلیٰ کے قیام و طعام کے اخراجات کی کاپی حاصل کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے 9 لاکھ روپے کی ادائیگی اپنی جیب سے کی، محسن نقوی وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے بھی تمام اخراجات خود ادا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.