رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پوری پارلیمنٹ کو استحقاق کمیٹی کا درجہ دے کر ججوں کو بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی محسن داوڑ نے یہ مطالبہ کیا۔
محسن داوڑ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توہین پر تحریک استحقاق کی باتیں ہوئیں، پوری پارلیمنٹ کو ہی کمیٹی ڈکلیئر کر دیں، پارلیمنٹ کی توہین کرنے والوں کو پارلیمنٹ میں ہی بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر پارلیمنٹ ہی پوچھ گچھ کرے تو مناسب ہوگا۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے توہین پارلیمنٹ کا معاملہ استحقاق کمیٹی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
اسمبلی میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر صاحب چیف جسٹس اور ججز کو خط لکھنے سے کام نہیں چلے گا، سپریم کورٹ نے اقلیتی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے۔ بہتر ہوگا کہ ہمیں مذاکرات کا کہنے والے اپنے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں۔
Comments are closed.