emily willis hookup gay hookup places in gloucester county nj app for plane hookups american hookup lisa wade pdf

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محسن بیگ کے دونوں ملازمین کی ضمانت منظور

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد سے گرفتار کیے گئے محسن بیگ کے دونوں گھریلو ملازمین کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے محسن بیگ کے محمد اشفاق اور ذوالفقار نامی ملازمین کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل آج ہی عدالت کی جانب سے محسن بیگ کے ملازمین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو اب سنایا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر سے گرفتار کیے گئے محسن بیگ کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے محسن بیگ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

شہباز کھوسہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ محمد اشفاق اور ذوالفقار دونوں محسن بیگ کے ملازمین ہیں۔

پراسیکیوٹر طیب شاہ نے کہا کہ یہ ٹرائل میں معلوم ہو گا کہ ان ملزمان کا مقدمے میں کیا کردار ہے، 2 گواہ زخمی ہیں، ان کے بیانات بھی لیے گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔

دورانِ سماعت عدالت میں مقدمے کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.