بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محسن بیگ کیخلاف پیکا دفعات کے تحت مقدمہ چیلنج

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے محسن بیگ کے خلاف پیکا دفعات کے تحت درج مقدمہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی نے محسن بیگ کی اہلیہ کی جانب سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں محسن بیگ کی اہلیہ نے ایف آئی آر کے مندرجات فوری معطل کرنے اور ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنےکی استدعاکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا، عدالت ایف آئی اے کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.