وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے کے دوران ضابطہ اخلاق ’پیغام پاکستان‘ جاری کیا جارہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کسی پر مسلح طور پر نظریہ نافذ نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام علماء کرام شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں، سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال سختی سے منع ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
Comments are closed.