سربراہ مجلس وحدت المسلمین راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے تاحال حکومتی انتظامات نظر نہیں آرہے۔ شیعہ عزاداروں کو مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا اخلاقاً اور شرعاً فرض ہے۔ امام بارگاہوں کے باہر ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
رحیم یار خان مندر حملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ دوسرے مذہب کی عبادت گاہوں پر توڑ پھوڑ کرے۔
Comments are closed.