بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محبوبہ مفتی کی زیر قیادت دہلی میں احتجاجی دھرنا، کشمیر کی سڑکیں خون میں لت پت ہیں، سابق وزیراعلیٰ

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

محبوبہ مفتی نے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے کشمیر کا تنازع حل کرنے، آرٹیکل 370 اور 35A بحال کرنے کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت سے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاجی دھرنے میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی آواز اٹھاتے ہیں تو ہمیں پاکستانی کہا جاتا ہے، کشمیر کی سڑکیں خون میں لت پت ہیں، غلط الزامات پر سبزی لینے جانے والے کو ماردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی کا کشمیر میں سب ٹھیک ہونے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ کشمیر میں کچھ بھی ٹھیک نہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کا جینا محال ہے، لوگ بھارتی حکومت کے خلاف بات نہیں کرسکتے، انہیں جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے، کشمیر کے جیل تو بھرچکے اب یہ بھارت کے جیل بھر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.