مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) رہنما کا کہنا ہے کہ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں اور محبوبہ مفتی کے گھر کے مرکزی دروازے کو تالا لگادیا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی کو شہید کشمیری نوجوان کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے اننت ناگ جانا تھا۔
اس حوالے سے مقامی پولیس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر محبوبہ مفتی کو اننت ناگ جانے کی اجازت نہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.