جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

محبوبہ مفتی، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر  لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں‘۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس ‎عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کر سکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.