نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے، امریکا یا کوئی اور ملک دباؤ نہیں ڈال سکتا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو نہیں دکھا سکتا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کچھ معاملات ریاستی راز ہوتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ نے ایکشن لیا مگر یہاں توسیع دے دی گئی۔
انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے، 3 ماہ بعد نئی حکومت آجائے گی وہی کرکٹ بورڈ کے معاملے کو دیکھے گی۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم کیوں کسی اور کی ذمے داری اپنے اوپر لیں۔
Comments are closed.