پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

مجھ پر عمران کے قتل کی کوشش کا تھریٹ جاری ہوا، نور رحمان کوچی

کوچی قبیلے کے سربراہ اور تاجر نور رحمان کوچی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ان پر عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگا کر تھریٹ الرٹ جاری کیا ، یہ الرٹ ان کی فیملی کے لیے خطرہ ہے، بتایا جائے الرٹ کس نے جاری کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور رحمان کوچی نے کہا کہ 18 جون کو خیبر پختونخواحکومت نے میرے نام سے تھریٹ لیٹر جاری کیا، خط میں لکھا میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتا ہوں، مجھے اٹھوایا گیا، تفتیش کی اور پھر گھر پر چھوڑ دیا۔

نور رحمان کوچی نے کہا کہ مراد سعید نے پریس کانفرنس میں میرا نام لیا، مجھے افغانی کہا، میں 40 سال سے پاکستان میں رہ رہا ہوں، اسلام آباد کا رہائشی ہوں، 15 بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا افغانستان میں کاروبار ہے، پاکستان کی معیشت میں کردار ادا کیا، مجھ سے متعلق تھریٹ لیٹر میری فیملی کیلئے خطرہ ہے، میں تاجر ہوں، اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں۔

نور رحمان کوچی نے کہا کہ عمران خان سے مطالبہ ہے اپنے اردگرد کے لوگوں کی نہ سنیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ مجھ سے متعلق تفتیش کریں، اپنے تحفظ  کیلئے حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کوچی نام کا شخص عمران خان کو قتل کرنا چاہتا ہے، مجھے جواب دیا جائے میرے خلاف یہ تھریٹ الرٹ کس نے جاری کیا؟۔

نور رحمان کوچی نے کہا کہ مراد سعید نے 4  نومبر کو مجھ پر الزامات لگائے کہ میں افغانی اور سرغنہ ہوں، میں مراد سعید سے کبھی نہیں ملا، میرے پاس ان کی کوئی ویڈیوز نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.