جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے: علی زیدی

فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے۔

یہ بات رہنما تحریکِ انصاف علی زیدی نے ملیر کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر گولیاں چل گئیں، مگر اس واقعے کا آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف ایسے شخص کا مقدمہ درج کیا جس کو اپنا نہیں پتہ۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی نہیں پتہ کہ مدعی زندہ ہے بھی یا نہیں، بس مقدمہ درج کر دیا گیا۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی۔

ملیر کی عدالت نے علی زیدی کو 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.