میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب ایک جعلی آڈیو زیر گردش ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں اعجاز اعوان نے کہا کہ میں شہید سولجر کا بیٹا ہوں اور آرمی میری پہچان ہے، مجھ سے منسوب ایک جعلی آڈیو زیر گردش ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ادارے نے مجھے عزت، وقار اور شناخت دی، میری شان نہیں کہ اپنے ادارے پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کروں۔
میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے مزید کہا کہ مجھ سے منسوب آڈیو کلپ بھارتی ٹیلی ویژن سے اوریجنیٹ ہوا، دشمن کے مذموم عزائم کو ہم سب نے مل کر خاک میں ملانا ہے۔
اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم نے بھی مختلف بیانات میں اپنے آڈیو بیانات کو جعلی قرار دیا ہے۔
Comments are closed.