لندن:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، سمجھ نہیں آئی مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بیٹھا دیا، عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی جبکہ میرے دور میں عوام مطمئن تھے۔
نوازشریف نے کہاکہ ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ لوگ ہمیں ہر صورت سزا دینا چاہتے تھے، شوکت صدیقی کی باتوں سے تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں،کوشش کی گئی کہ ہم الیکشن سے پہلے باہر نہ آسکیں، جج نے ہمیں سزا دی نہیں ، بلکہ دلوائی گئی ہے، کہاگیا کہ سزا نہ دی گئی توہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائےگی، جج ارشد ملک کی باتوں سے سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، جن کا کوئی ثبوت تک موجود نہیں،میری تاحیات نااہلی سپریم کورٹ سے ہوئی۔
سربراہ ن لیگ کا کہنا تھا کہ لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، جب میری اہلیہ اور مریم کی والدہ بستر مرگ پر تھیں تو ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا، میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی
Comments are closed.