جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

مجھے کل سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پولیس ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس ضمنی انتخاب کے ماحول خراب کرنا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس خارج ہونے کے باوجود ہمارے کارکنوں کو جیل میں رکھا گیا، کسی تھانے میں مسلم لیگ ن کا کارکن گرفتار نہیں تھا۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، ملتان انتظامیہ سے کہتا ہوں غیرجانبدار رہیں۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں ایک سال قبل 2021 کی تاریخ درج کر دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے کل سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زین قریشی کو گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات قوم کو بتائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی ناکام حکومت سے مایوس ہیں، یہ قوم پر نیا مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں سیاسی مقصد کے لیے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.