بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلانTV پر نہیں کرنا چاہیے تھا، مفتاح اسماعیل

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مجھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مفتاح اسماعیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا، میرے ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے‘۔

مفتاح اسماعیل نے مزید لکھا ہے کہ ’وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا جس کا اطلاق آج سے شروع ہوگیا ہے۔

اسلام آباد آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے…

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 18روپے 83 پیسے  اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.