پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے پہلے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا چکی ہے۔
انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں، آئی پی پی کو سیاست میں بیسٹ آف لک کہتا ہوں۔
انہوں نے آلودگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی کا ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔
Comments are closed.