gay clubs for hookups hookup Illinois california hookup bar asian girls knoxville hookups 80 hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے پکڑ کر میری داڑھی صاف کرادی، یہ درست نہیں ہے، شہبازگل

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کی پمز اسپتال کے عملے اور پولیس والوں سے لڑتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

پولیس حراست میں موجود شہباز گِل کو نئی ویڈیو میں پولیس اور اسپتال کے عملے سے لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شہبازگِل کا کہنا ہے کہ آپ نے مجھے پکڑ کر میری داڑھی صاف کرادی، یہ درست نہیں ہے، یہ میرے ساتھ زبردستی کر رہے ہیں، آپ ہراساں کر کے مجھے کھلا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گِل مکمل صحتیاب ہیں اور پولیس اور اسپتال کے عملے کے اصرار پر صبح ناشتے میں جوس اور دلیہ کھا رہے ہیں۔

شہباز گِل کہتے رہے کہ بطور احتجاج کھا رہا ہوں اور کھاتے پیتے رہے۔

ویڈیو میں شہباز گِل کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر لیا، زیادہ نہ کھلاؤ، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہوں گے، اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو یہ کر رہے ہیں۔

شہباز گِل کہہ رہے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میں نے کھانا کھانا ہے یا نہیں، میں شوگر کا مریض ہوں، جوس نہیں پی سکتا، دلیہ کھالیا، جوس پی لیا اور نہیں کھا سکتا۔

نئی ویڈیو میں شہباز گِل کا کہنا ہے کہ میں لسی نہیں پی سکتا، میرا پیٹ خراب ہو جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.