وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں ہے، ان کے سامنے ترلے کرنے پڑتے ہیں۔
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریٹریشن (آئی بی اے) پنجاب یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ کسی نے کوتاہیاں دور کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا گھر اب ٹھیک کررہے ہیں، اب سیونگ ریٹ بڑھارہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ٹی بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے، پچھلے سال آئی ٹی ایکسپورٹ 100 فیصد بڑھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں ہے، مجھے پتا ہے، ان کے سامنے ترلے کرنے پڑتے ہیں۔
شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور آئی بی اے کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ آج میرے دوست یہاں میرے ساتھ بیٹھے ہیں، جس کی خوشی ہے، ہمیں اپنے ایلومینیائی اداروں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک وقت میں ایشیا کی ٹاپ فورتھ اکانومی رکھتے تھے۔
Comments are closed.