پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے نیب کا شخص بن کر کسی نے فون کیا، میں نےکہا کہ جو بھی کیس ہے نوٹس بھیج دیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے عدالت میں ووٹر لسٹوں کو چیلنج کیا ہوا تھا، پی پی 167 کی 2 یونین کونسلز میں 17 ہزار ووٹ بڑھ گئے، ہم نے عدالت کو ان ووٹوں کے بارے میں ثبوت دیے، اب الیکشن کمیشن نے بتایا پولنگ ایجنٹ کہیں سے بھی ہو سکتا ہے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ فوت شدگان کے زندہ ہونے کے بارے میں بھی شواہد عدالت میں پیش کیے، الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے پہلے دن سے دھاندلی کے ماسٹر ہیں، ہم چاہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں، رانا ثناء اللّٰہ پولیس کو دھمکانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخاب والے حلقوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔
Comments are closed.