بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے نظر آ رہا ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہو جائے گی، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت خود مستعفی  ہونے والی ہے، الیکشن کا اعلان بہت جلد ہونے والا ہے، مجھے نظر آرہا ہے کہ دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اسلام آباد بلا کر دکھائیں گے کرسی ہٹانے کا طریقہ کیا ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بیٹے بھی باہر رہتے ہیں،یہ اقتدار میں پیسا بنانے کیلئے آتے ہیں، 40 سال سے پاکستان امداد مانگ کر گزارا کر رہا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں اس پر کام کر رہا ہوں مجھے یقین ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہو جائے گی، حکومت کا خاتمہ نہ ہوا تو ہو سکتا ہے پورے ملک میں افراتفری ہو جائے، اب فیصلہ میدان میں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت آئسولیشن میں جا چکی ہے، کارکنان الیکشن کے لیے تیار رہیں، عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ بہت جلد حکومت میں ہوں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.