کینیڈین تیراک میری صوفی ہاروے کا کہنا ہے کہ انہیں حال ہی میں بوڈاپسٹ میں ہونے والی ایک عالمی چیمپئن شپ کے دوران نشہ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کے سر اور پسلی پر چوٹ لگی۔
میری صوفی ہاروے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہیں ہنگری کے دارالحکومت میں چیمپئن شپ کی آخری رات ہونے والے جشن کے دوران نشہ دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رات کو 4 سے 6 گھنٹے ایسے گزرے جس کے دوران انہیں کچھ یاد نہیں کہ کیا ہوا۔
میری نے کہا کہ وہ صبح سو کر اٹھیں تو بالکل غائب دماغ تھیں، ٹیم منیجر اور ڈاکٹر میرے سرہانے کھڑے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے کچھ دوستوں نے بتایا کہ میں بے ہوش ہوگئی تھی اور وہ مجھے اٹھا کر ہوٹل لے کر گئے تھے۔
کھیلوں کی بین الاقوامی گورننگ باڈی ’’فینا‘‘ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔
22 سالہ تیراک میری صوفی نے پچھلے برس ٹوکیو اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا اور کانسی کا تمغہ جیتا۔
میری صوفی اب انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کر رہی ہیں۔
Comments are closed.