پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے ایس ایچ او نے مکا مارا، کِک ماری گئی، کیا یہ رویہ درست ہے؟
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گرفتاری کے وقت مجھے دھکے دیے گئے، میں نے تو ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا۔
صحافی نے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ گرفتاری کے علاوہ کوئی پریشر ہے۔
اس پر انہوں نے کہا کہ ذہنی و جسمانی تشدد کم ہے کیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں تھا جبکہ راولپنڈی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ جیل تو جیل ہوتی ہے، مجھے تو پھر قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ خود دیکھ لیں یہ کس حد تک ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، میں وزیرِ خارجہ رہا اور پاکستان کا مقدمہ لڑا لیکن ایسا رویہ اپنایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جو بیانات دیے اس میں پُرامن احتجاج اور اچھے برتاؤ کا پیغام تھا۔
Comments are closed.