پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

مجھے انصاف کیوں نہیں مل رہا؟ اعظم سواتی

پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا؟ یہ مقدمہ میرا یا میری بیوی کا نہیں، پورے پاکستان کا ہے۔

اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے بڑی عدالت کونسی ہے؟ ان سے بڑے جج کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ 3 بار دستک دو، اگراجازت نہ ملے تو واپس چلے جاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹوں، بیٹیوں کی پیدائش کے بعد نان نفقہ کیلئے 14- 14 گھنٹے کام کرتا رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.