بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے اشرف غنی پر کبھی اعتماد نہیں تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے اشرف غنی پر کبھی اعتماد نہیں تھا، میں کھل کر کہہ چکا ہوں کہ اشرف غنی فریبی اور دھوکے باز ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اشرف غنی اپنا تمام وقت امریکی سینیٹرز کی مہمان نوازی میں گزارتے رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سینیٹرز اشرف غنی کی جیب میں تھے اور یہ ایک بڑا مسئلہ تھا۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کون سا راستہ ہے کہ افراتفری کے بغیر انخلا ہو گیا ہوتا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ شک ہے اشرف غنی افغانستان سے نکلتے وقت اپنے ساتھ کیش لےکر گئے ہیں، میرےشک کی وجہ اشرف غنی کا لائف اسٹائل اور اُن کی رہائش گاہیں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  مذاکرات میں ملا عبدالغنی برادر کو بتادیا تھا امریکی انخلا مشروط ہوگا، ملا برادر کو کہا تھا امریکی یا اتحادی پر حملہ ہوا تو طالبان رہنما کے گاؤں پر بمباری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  میں چاہتا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.