اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

مجالس اور جلوس کے راستوں سے تمام بلدیاتی مسائل حل کیے جا رہے ہیں، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں تمام شہری و بلدیاتی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک اور فعال ہیں، شہر میں جلوس و مجالس کے راستوں سے تمام بلدیاتی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ امتیاز شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین، ڈی آئی جی ٹریفک، کرم اللّٰہ وقاصی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں علماء کرام، مشائخ عظام اور منتظمین جلوس نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے شہر میں انتظامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوس کے راستوں سے تمام بلدیاتی مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔ پانی و سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تمام شہری اور بلدیاتی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک اور فعال ہیں۔ شہر میں امن، اخوت، مساوات اور بھائی چارگی کو عام کرنا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں خود مختلف جلوسوں اور مجالس میں شامل ہو رہا ہوں، عشرہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.