پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، لیکن اس کے باوجود سرمایہ کاروں کو ایک ارب روپے کا نقصان ہوا۔
شیئرز بازار کا 100 انڈیکس آج 164 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 42 پر بند ہوا ہے۔
کاروبار کی بندش سے قبل 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 218 رہی۔
حصص بازار میں آج 18 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا کاروبار 6 ارب 6 کروڑ روپے میں ہوا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 382 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.