متنازع میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا مقصد پاکستانی میڈیا پر مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا مقصد آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کرنا ہے۔ حکومت نے مجوزہ قانون پر کسی قسم کی معنی خیز مشاورت نہیں کی، اس اقدام سے حکومت کو صحافیوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس کو بلا رکاوٹ سزا دینے کا اختیار مل جائے گا۔
ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ حکومت سرکاری اہلکاروں کو پی ایم ڈی اے میں اہم عہدوں پر فائز کرسکے گی جس سے حکومت کا کنٹرول بڑھے گا۔
Comments are closed.