ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کاکہنا ہے کہ متنازعہ مردم شماری پر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی ،درست مردم شماری کرائی جائے تو سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سندھ میں بیوروکریسی کے اندر بھی کچھ مسائل ہیں، افسران کی کمی کے باعث، افسران کی فلوٹنگ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ہم نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق تمام گزارشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ چین کو کلفٹن میں زمین الاٹ کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہاکہ پانی کی کمی سے بدین اور ٹیل اینڈ پر شہر بری طریقے سے متاثر ہوئے ہیں، سندھ کے پاس خریف کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنا پانی نہیں کہ عمر کوٹ اور کراچی کو پانی دیا جائے۔
Comments are closed.