پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ معاملات پر بات کرنا اینٹی اسٹیٹ کیسے ہوگیا، کسی ایک نے ٹوئٹ کیا ہے تو اس پر پوری پارٹی کو اینٹی اسٹیٹ کیسے قرار دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو انہوں نے نہیں بتایا کہ جنہوں نے ری ٹوئٹ کیا ہے، اس میں کہا کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انہوں نے کیسے فیصلہ کیا کہ ٹوئٹس میں حصے لینے والے سب اینٹی اسٹیٹ ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کو جو معلومات ملیں ان پر بھروسہ کیا۔
Comments are closed.