کراچی میں کےالیکٹرک ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کےالیکٹرک کے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
کراچی کے علاقے شادمان، نیو کراچی، ناظم آباد، بلدیہ، کیماڑی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں سے بجلی فراہمی میں تعطل کی اطلاع موصول ہوئی، کےالیکٹرک کا سسٹم مستحکم ہے اور تمام گرڈز مکمل فعال ہیں۔
ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ آنے والے عارضی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.